ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم کسان یوجنا کے تحت کھاتوں میں پیسوں کی منتقلی کافیصلہ

پی ایم کسان یوجنا کے تحت کھاتوں میں پیسوں کی منتقلی کافیصلہ

Wed, 23 Dec 2020 11:10:31    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایسے وقت میں جبکہ دہلی کی سرحدوں پر کسان خیمہ زن ہیں اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف ان کا احتجاج منگل کو 27؍ ویں دن میں داخل ہوجائےگا،  مرکزی حکومت نے جمعہ کو کسانوں کے کھاتوں میں  ’’پردھام منتری کسان یوجنا‘‘ کے تحت 2؍ ہزار روپے کی ساتویں قسط ٹرانسفر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان خود وزیراعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے خطاب کے دوران کیاتھا۔

 جمعہ کو یعنی کرسمس کے دن  جو اٹل بہاری واجپئی کا بھی یوم پیدائش ہے،8؍کروڑ  سے زائد کسانوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر 18؍ ہزار کروڑ  روپے منتقل کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اُسی دن وزیراعظم کسان خاندانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعہ بات چیت بھی کریں گے۔  یاد رہے کہ پی ایم کسان یوجنا کے تحت پہلی قسط 2019ء میں  عین   پارلیمانی الیکشن سے قبل کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کی گئی تھی۔اس اسکیم کے تحت مستحق کسانوں کوسالانہ 6؍ ہزارروپے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جو 2-2؍ ہزار روپے کی ۳؍ قسطوں میں ہوتی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ کسان پریواروں سے گفتگو کے دوران  وزیراعظم  یہ پوچھیں گے کہ حکومت کی پالیسیوں سے انہیں کتنا فائدہ پہنچا ہےا ور وہ بجٹ   میں حکومت سے مزید کس طرح کی امیدیں رکھتے ہیں۔ 

 


Share: